the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ورنگل 31؍مارچ (اعتماد نیوز)اندرون 20یوم ورنگل کو گوداری کا پانی سربراہ کیا جائے والا ہے ۔اس سلسلے میں حکومت نے ہری جھنڈی دکھا دی ہے ۔حکومت نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ورنگل کے ذخائر آب میں موجود پانی موسم گرما میں ناکافی ہوگا ۔اس سلسلے میں حکومت نے گوداوری سے آبی سربراہی پر غور کیا ہے ۔گوداوری سے دیوادولہ کے ذریعہ آبی سربراہی کے لئے تمام کلیرنس کی منظوری حکومت نے دے دی ہے ۔اس کے علاوہ اب تک 3.39کروڑ فنڈز کو منظور کیا گیا ہے ۔بلدیہ عہدیداراس بات کی کوشش کررہے ہیں کہ اپریل کے تیسرے ہفتہ میں آبی سربراہی کو عمل میں لایا جائے ۔بتایا جاتا ہے کہ اگر گوداوری



سے پانی لایا گیا تو مکمل طور پر آبی قلت دور ہوجائے گی ۔دیوادولہ کے ذریعہ گوداوری سے روزانہ 18ایم سی ایف ٹی کی منتقلی کے لئے قبل ازوقت ہی اجازت دی گئی ہے ۔اندورن ایک ہفتہ میں پانی کو پمپ کیا جائے گا ۔فی الحال موسم گرما میں کاروپوریشن میں ضم کئے گئے دیہی علاقوں میں آبی قلت کو دور کرنے کے لئے عہدیدار اقدامات کررہے ہیں ۔42ضم کئے گئے علاقوں میں 70ٹینکرس دستیاب رکھا جائے گا ۔ان ٹینکرس کے ذریعہ ان دیہی علاقوں میں آبی سربراہی عمل میں لائی جائے گی ۔یکم اپریل سے ہر گاؤں کے لئے ایک ٹینکر مختص کیا جارہا ہے ۔ضروریات کے مطابق مزید سربراہی سے متعلق منصوبہ تیار کیا جارہا ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.